Toggle above to switch between keyword search and direct hadith lookup

Hadith 828
ولد النبى صلى الله عليه وسلم مختونا
"The Prophet (peace and blessings be upon him) was born circumcised."
Hadith Reference مجموعه ضعيف احاديث / 828
Hadith Grading محدثین: ضعيف
Hadith Takhrij {«ضعيف»} :
[السلسلة الضعيفة تحت الحديث : 6270] امام ابن عبدالبر رحمہ الله نے کہا ہے کہ اس روایت کی سند صحیح نہیں۔ [الاستيعاب 22/1] اس روایت کی سند میں ایک راوی یونس بن صدائی ہے ، جس کے متعلق امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ عجیب عجیب چیزیں روایت کرتا ہے ، جب یہ اکیلا ہو تو اس کے احتجاج درست نہیں۔ [المجروحين 414/3]
امام ابن کثیر رحمہ الله نے کہا ہے کہ اس حدیث کی صحت میں نظر ہے۔ [السيرة 208/1] اسی معنی کی ایک اور روایت ہے اور اس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أَنِّي وُلِدْتُّ مَخْتُونًا ، وَلَمْ يَرَ أَحَدٌ سَوْأَتِيْ» ”میں ختنہ کیے ہوئے ہی پیداکیا گیا اور کسی نے بھی میری شرمگاہ نہیں دیکھی۔“ یہ روایت بھی ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ضعيف الجامع الصغير 5310]
امام ابن قیم رحمہ الله فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ختنہ کیے ہوئے پیدا ہونے کے متعلق کچھ بھی ثابت نہیں۔ [زاد المعاد 18/1]