Hadith 643
من تزوج قبل أن يحج فقد بدأ بالمعصية
"Whoever got married before performing Hajj has begun sin and disobedience."
Hadith Reference مجموعه ضعيف احاديث / 643
Hadith Grading محدثین: موضوع
Hadith Takhrij { «موضوع» } :
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے ۔ [الموضوعات213/2]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں ایک راوی ہے جو موضوعات بیان کرتا تھا ۔ [ تذكرة الموضوعات ص : 73]
امام شوکانی رحمہ الله اور امام سیوطی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ اس کی سند میں محمد بن ایوب راوی ہے جو موضوع روایتیں بیان کیاکرتا تھا اور احمد بن جمہور متہم بالکذب ہے ۔ [ الفوائد المجموعة ص : 103] ، [اللآلي المصنوعة101/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے ۔ [الضعيفة 222]