Hadith 575
كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يامرنا ان نخرج الصدقة من الذى نعده للبيع
"The Messenger of Allah (peace and blessings be upon him) used to command us to pay zakat on trade goods."
Hadith Reference مجموعه ضعيف احاديث / 575
Hadith Grading محدثین: ضعيف
Hadith Takhrij { «ضعيف» } :
[ضعيف أبوداؤد 338] امام ابن حزم رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [المحلي 234/5]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کی سند میں جہالت ہے۔ [تخليص الحبير 391/2] ، ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں کہ اس کی سند کمزور ہے۔ [بلوغ المرام 581]
شیخ حازم علی قاضی نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على سبل السلام 824/2]
امام صنعانی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس روایت کی سند میں سلیمان بن یسار راوی مجہول ہے۔ [سبل السلام 825/2]
شیخ عبداللہ بسام نے اس روایت کو حسن درجہ کی قرار دیا ہے، اور بیان کیا ہے کہ امام ابن عبدالبر رحمہ الله نے اسے حسن کہا ہے۔ اور عبدالغنی مقدسی نے کہا ہے کہ اس کی سند حسن غریب ہے۔ [توضيع الأحكام شرح بلوغ المرام 363/3]