"Prayer with miswak is seventy times superior to prayer without miswak."
Hadith Referenceمجموعه ضعيف احاديث / 329
Hadith Gradingمحدثین:ضعيف
Hadith Takhrij{ «ضعيف» } : امام نووی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [المجموع 72/1] علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوعات میں ہی ذکر کیا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 31] شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف الجامع الصغير 3519] شیخ عبدالرزاق مہدی نے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [التعليق على شرح فتح القدير 23/1] شیخ شعیب ارنؤوط نے کہا ہے یہ روایت ضعیف ہے، اس کی سند منقطع ہے، کیونکہ محمد بن اسحاق نے یہ حدیث امام زہری رحمہ اللہ سے نہیں سنی۔ [مسند أحمد محقق 26340] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امام ابن معین رحمہ اللہ نے فرمایا: اس روایت کی کوئی سند بھی صحیح نہیں، اور یہ روایت باطل ہے۔ [تلخيص الحبير 68/1]