Sayyiduna Samurah bin Jundub (may Allah be pleased with him) narrates that the Messenger of Allah (peace and blessings be upon him) said: “Adopt white clothes, let your living wear them and shroud your deceased in them.”
Hadith Referenceالمنتقى ابن الجارود / كتاب الجنائز / 523
Hadith Gradingغلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:إسناده ضعيف لانقطاعه والحديث صحيح
Hadith Takhrijاز غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده ضعيف لانقطاعه والحديث صحيح: ابو قلابہ نے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا، المستدرک للحاکم (185/4) میں ابو مطلب کا واسطہ ذکر ہے، جس کی بنیاد پر یہ سند حسن ہے، امام حاکم رحمہ اللہ نے اس کی سند کو امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (فتح الباري: 3/135) نے بھی اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (تفسير ابن کثیر: 406/3، ت: سلامتہ) نے اس کی سند کو "جید" کہا ہے۔ اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ (2810) نے حسن صحیح کہا ہے۔ اس حدیث کا بسند حسن شاہد سنن ابی داؤد (4061، 3878) سنن ترمذی (994) اور سنن ابن ماجہ (3566) میں بھی آتا ہے، اسے امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن صحیح اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (5423) اور حافظ ابن القطان فاسی رحمہ اللہ (بيان الوهم والإيهام: 180/2) نے صحيح الإسناد اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”هَذَا حَدِيثٌ جَيِّدُ الْإِسْنَادِ، رِجَالُهُ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ“ (تفسير ابن كثير: 406/3، ت: سلامة)۔»